ضلع جہلم میں جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے ماحول کو بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے جس میں تاجراپنا کردار ادا کریں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ۔

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 7 مئی 2024 14:39

ضلع جہلم میں جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے ماحول کو بہتر بنانا ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2024ء) ضلع جہلم میں جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے ماحول کو بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے جس میں تاجراپنا کردار ادا کریں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ۔تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کے ایک وفد نے آج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ سے ملاقات کی۔ اس اجلاس میں صدر مرکزی انجمن تاجران لورز گروپ کے صدر محمد عارف چوہدری، جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر راجہ سعید احمد، ندیم اختر بوبی ، چوہدری محمد شعیب، شیخ ذوالفقار علی کاشف، ظہور عالم بٹ، میاں مدثر حفیظ، شیخ ندیم اصغر، عامر سلیم میر، چوھدری سعید احمد، طاہر ایوب سیٹھی، خواجہ ناصر ڈار کے علاوہ دیگر تاجران موجود تھے۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ تاجرکسی بھی ملک کی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کا تاجروں ، عوام اور انتظامیہ میں ایک اچھا مقام ہے جبکہ وہ ضلع میں پائی جانے والی برائیوں کو ختم کرنے کے لیے پولیس کے ساتھ ملکر اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ ناصر ڈار اور ناہید خان نے ٹریفک کے ضمن میں مشکلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہیکل لفٹر ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے والی اور غیر قانونی پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کو تو اٹھاتے ہیں جبکہ موٹر سائیکلوں پر یہ ظلم بند کیا جائے ۔

اسی طرح مین بازار ، چوک اہلحدیث ، کناری بازار ، راجہ بازار ، سول لائنز اور نیا بازار میں چنگ چی رکشہ جات کا داخلہ بند کر کے ٹریفک کے معمول کو بہتر بنایا جائے ۔ جس پر ڈی پی اوجہلم نے کہا کہ اس پر بہت جلد عمل کیا جائے گا۔ مرکزی انجمن تاجران تاجران لورز گروپ کے صدر محمد عارف چوہدری  نے ڈی پی اوجہلم کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اور ضلع میں جرائم کے خاتمہ کے لیے ان کی بھرپور کوششوں کو سراہا۔ تاجر برادری اور جہلم کے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے جلد جہلم شہر کو سیف سٹی ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ۔