صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب سید سبطین حیدر سبزواری کی رہنما ق لیگ خواجہ رمیض حسن کی والدہ اور ماموں خواجہ منیر حسین کی وفات پر منڈی بہاوالدین آمد

صدر شیعہ علماء کونسل نے فرخ عباس خواجہ سے تعزیت اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 8 مئی 2024 20:35

صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب سید سبطین حیدر سبزواری کی رہنما ق لیگ خواجہ ..
منڈی بہاوالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2024ء) صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب سید سبطین حیدر سبزواری کی منڈی بہاوالدین میں فرخ عباس خواجہ کی رہائش گاہ آمد؛ تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر سید سبطین حیدر سبزواری نے گزشتہ روز منڈی بہاوالدین میں فرخ عباس خواجہ کی ہمشیرہ اور بھائی خواجہ منیر حسین نمائندہ PTV کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید سبطین حیدر سبزواری نے فرخ عباس خواجہ کی تنظیمی خدمات کو سراہتے ہوئے خاندان کی خیر و عافیت کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

متعلقہ عنوان :