Live Updates

مریم نواز کی مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ کی شدید مذمت

پاکستان مظلوم کشمیریوں کاوکیل تھا ، ہے اور رہے گا، ٹوئٹ

پیر 2 اپریل 2018 22:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کا وکیل تھا، ہے اور رہے گا، پیر کو ٹوئٹر پر اپنے بین میں مریم نواز نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کیخلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی، قابض فوجیوں کی بربریت انتہائی قابل مذ مت ہے، مریم نواز نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوںکا وکیل تھا، ہے اور رہے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات