میٹرک کے سالانہ امتحان کے پرچوں کی مارکنگ کیلئے راولپنڈی ڈویژن میں13 سنٹرلائزڈ مارکنگ سنٹر قائم

منگل 3 اپریل 2018 21:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے میٹرک کے سالانہ امتحان2018 کے پرچوں کی مارکنگ کیلئے راولپنڈی ڈویژن میں13 سنٹرلائزڈ مارکنگ سنٹر قائم کر دیئے ہیں جس کے مطابق اٹک میں 3، چکوال میں 2، جہلم میں02 جبکہ ضلع راولپنڈی میں6مارکنگ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں مارکنگ کے حوالے سے گورنمنٹ سیٹلائیٹ ٹائون کالج فار بوائز راولپنڈی میںبریفنگ کا اہتمام کیا گے جس میں ضلع راولپنڈی کے ہیڈ ایگزامینرز سب ایگزامنیرز اور دیگر عملہ نے شرکت کی اس موقع پر پروفیسر غلام محمد جھگڑ نے کہا کہ تعلیمی بورڈ راولپنڈی پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں ایک منفرد مقام اور حیثیت رکھتا ہے جس کی نیک نامی اور شہرت میں آپ کا بہت اہم کردار ہے بورڈ آپ کا ہے اور آپ اس کے درودیوار کے امین اور محافظ ہیں شفاف امتحان کے انعقاد کے بعد جوابی کاپیوں کی مارکنگ کا کام نہایت اہم اور حساس نوعیت کا ہے انصاف کے تقاضوںکو پیش نظر رکھتے ہوئے صحیح مارکنگ کے نتائج میں والدین ، نونہالانِ قوم کو اپنے مستقبل کا درست سمت میں تعین کرنا ہوتا ہے انھوں نے آخر میں کہا کہ مارکنگ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہونی چاہیے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز( SOPs)پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے انہوں نے ہیڈ ایگزامینر اور سب ایگزامینر کی درخواست پر مارکنگ سنٹر کا ٹائم ایک گھنٹہ بڑھانے کا بھی حکم دیا پہلے مارکنگ سنٹر صبح8:00بجے سے شام 6:00بجے تک کھلے رہتے تھے جبکہ نئی ہدایات کے مطابق اب یہ مارکنگ سنٹر صبح8:00بجے سے شام 7:00بجے تک کھلے رہیں گے ۔