خادم حسین رضوی کو گرفتار کیا تو فیض آباد دھرنے جیسی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے‘ترجمان پنجاب حکومت

وزیر قانون کی دھرنا قیادت سے بات چیت جاری ، امید ہے اس مرتبہ دھرنا اسلام آباد تک نہیں جائیگا‘ ملک احمد خان

بدھ 4 اپریل 2018 16:22

خادم حسین رضوی کو گرفتار کیا تو فیض آباد دھرنے جیسی صورت حال پیدا ہوسکتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت کو خادم حسین رضوی کی گرفتاری میں مشکلات ہیں۔ترجمان نے کہا کہ تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کی گرفتاری میں مشکلات ہیں، اگر انہیں گرفتار کرتے ہیں تو فیض آباد دھرنے جیسی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر قانون رانا ثنا اللہ لاہور میں دھرنا قیادت سے بات چیت کرکے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے کہ اس مرتبہ دھرنا اسلام آباد تک نہیں جائے گا۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت خادم رضوی اور پیر افضل قادری کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کرچکی ہے جبکہ عدالت نے گزشتہ روز انہیں اشتہاری بھی قرار دیا ہے۔