پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے کامیاب دورے کے بعد دنیائے کرکٹ کی ایک اور ٹیم کو پاکستان کے دورے کی باقاعدہ دعوت دے دی

muhammad ali محمد علی بدھ 4 اپریل 2018 19:53

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے کامیاب دورے کے بعد دنیائے کرکٹ کی ایک اور ٹیم ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 04اپریل 2018ء) پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے کامیاب دورے کے بعد دنیائے کرکٹ کی ایک اور ٹیم کو پاکستان کے دورے کی باقاعدہ دعوت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میچز اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد اب دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پی سی بی نے انگلش کرکٹ بورڈ کو پاکستان کے دورے کیلئے باقاعدہ دعوے دے دی ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک کے ذریعے ای سی بی کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنی ٹیم پاکستان کیخلاف سیریز کھیلے بھیجے۔ تاہم اس حوالے سے ای سی بی نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔