ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،

مریضوں کو دی جانے سہولیات اور ادویات کا جائزہ لیا

جمعرات 5 اپریل 2018 11:17

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف السلام نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے مریضوں کو دی جانے سہولیات اور ادویات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف الاسلام نے گذشتہ روز ہری پور ڈی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف وارڈ میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کو چیک کیا اور ہسپتال کی طرف سے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات بارے ایم ایس اور ڈی ایم ایس سے معلومات حاصل کیں اور انہیں ہدایت کی کہ وہ مریضوں کا بھرپور خیال رکھیں اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔