ظ*حکومت نے برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 75 روپے تک کی مزید کمی کردی

م*کوکنگ آئل فی لیٹر سستا ہو کر525 روپے اوربرانڈڈ گھی بھی 525 روپے فی کلوگرام ہوگیا

اتوار 19 مئی 2024 18:30

ظ*حکومت نے برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 75 روپے تک کی مزید ..
ں* لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) حکومت کی ہدایت پر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 75 روپے کی مزید کمی کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اے برانڈڈ کوکنگ آئل 75 روپے فی لیٹر سستا ہو کر 525 روپے اوربرانڈڈ گھی 25 روپے کم ہوکر 525 روپے فی کلوگرام ہوگیا ہے۔ جبکہ بی برانڈ گھی اور آئل کی قیمت میں فی لیٹر 70 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد یہ دونوں اشیاء 380 روپے میں فروخت ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مزید برآں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر278.45روپے پر مستحکم رہی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق 4پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر279.54 روپے سے گھٹ کر279.50 روپے ہو گئی جبکہ یورو کی قدر میں91 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یورو کی قدر 302.99 روپے سے کم ہو کر302.08 روپے پر آ گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قدر میں 1.08روپے کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جس سے برطانوی پونڈ کی قدر353.39 روپے سے گھٹ کر 352.31 روپے ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :