پی ایس پی 2018کے الیکشن میں کامیابی کے بعد روشن و خوشحال سندھ کی بنیاد رکھے گی،ندیم قاضی

پیر 9 اپریل 2018 15:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد کے صدر ندیم قاضی و دیگر اراکین کمیٹی نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے منتخب اراکین پارلیمنٹ و دیگر مرکزی ذمہ داران و کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں تباہی کی ذمہ داریہاں کا مینڈیٹ رکھنے والی جماعت ہے کیونکہ انہوں نے ان شہری علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا اب سید مصطفی کمال و انیس قائم خانی کی آمد کے بعد عوام الناس سے رابطے و تمام لوگوں کو پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنے کی دعوت کو ہر طبقہ نے سراہا ہے کیونکہ اس وقت ملک نازک موڑ پر کھڑا ہے اسے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے اور ہر مکتبہ فکر کا کام ہے کہ وہ محبت کو پروان چڑھائیں اور آج سندھ میں نفرت کی بنیاد پر ووٹ لینے والوں کا انجام قریب ہے حکمران جماعت نے بھی سندھ میں کرپشن کو فروغ دیا اور نفرت کی بنیاد رکھی اب سندھ میں سب بھائی بھائی ہیں ہمارا دشمن جہالت، کرپشن اور اقرابا پرورکاہے اب سندھ کے باشعور عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ سندھ کی تعمیرو ترقی کیلئے سید مصطفی کمال جن کا ماضی کراچی کی ترقی سے جڑا ہوا ہے کہ کس طرح انہوں نے مختصرعرصہ میں فنڈز کے صحیح استعمال کے ذریعے کراچی کو بدل دیا تھا اب انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں کامیابی کے بعد سندھ بھی تعمیر وترقی کے مراحل طے کرے گا مذکورہ رہنمائوں نے حیدرآباد میں ہر طبقہ کے لوگوں کو پی ایس پی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے روشن مستقبل کیلئے پاک سرزمین پارٹی کو جوائن کریں ۔