نصرت بانو سحر عباسی نے جامعہ کراچی میں طالبہ کو ہراساں کرنے سے متعلق تحریک التواء واپس لے لی
پیر 9 اپریل 2018 19:48
(جاری ہے)
تین ہفتے گزرجانے کے باوجود اب تک کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی ہے ۔ وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے تحریک التواء کی مخالفت کی اور کہا کہ اس حوالے سے وزیر اعلی کی معاونین خصوصی ارم خالد کے پاس کچھ معلومات ہیں ۔
جسے وہ ایوان میں پیش کرنا چاہیں گی ۔ اس موقع پر ارم خالد نے بتایا کہ یہ واقعہ یونیورسٹی کی پٹرولیم انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں پیش آیا ہے۔ جہاں ایک طالبہ نے ٹیچر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ۔ اس حوالے سے غیر جانبدارانہ تحقیقات جاری ہیں ۔ تحقیقاتی کمیٹی کی جو بھی فائنڈنگ ہو گی ، اسے اس ایوان میں پیش کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی عمل میں تین ہفتے سے زائد تاخیر کا سبب یہ ہے کہ پہلے جو تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی تھی ، اس کی سربراہ نے ابتداء میں ہی کچھ جانبدارانہ ریمارکس دے دیئے تھے ، جس کے باعث کمیٹی کو تبدیل کرنا پڑا اور نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت جائے ملازمت پر خواتین اور تعلیمی اداروں میں طالبات کے تحفظ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں پوری طرح واقف ہے اور جامعہ کراچی کے واقعہ کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ اسپیکر نے محرک سے کہا کہ وہ معاونین خصوصی کی یقین دہانی پر اعتماد کریں ، جس پر نصرت سحر عباسی نے اپنی تحریک پر زور دیا اور اسے واپس لے لیا ۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.