Live Updates

انسداد دہشتگری عدالت عمران خان کی بریت پرفیصلہ 25اپریل کوسنائےگی

دہشتگردی کےقانون کا غلط استعمال کیاجارہاہے،یہاں پرجوتا پھینکنے پربھی دہشتگردی کا کیس بن جاتا ہے،زرداری سےاتحاد کا مقصد نوازشریف سے الائنس کرلیتے فرق صرف کرپشن کاہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 10 اپریل 2018 14:59

انسداد دہشتگری عدالت عمران خان کی بریت پرفیصلہ 25اپریل کوسنائےگی
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اپریل 2018ء) : انسداد دہشتگری عدالت نے عمران خان کی بریت پرفیصلہ محفوظ کرلیا،ایس ایس پی تشدد کیس میں فیصلہ 25اپریل کوسنایا جائے گا،عمران خان کو بھی 25اپریل کوطلب کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایس ایس پی تشدد کیس میں آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے عمران خان کی بریت پرفیصلہ محفوظ کرلیا،ایس ایس پی تشدد کیس میں فیصلہ 25 اپریل کوسنایا جائے گا۔

عدالت میں پیشی کے بعد عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شکرہےخاقان عباسی کو انسداددہشتگردی کا قانون یاد آگیا۔ دہشتگردی کےقانون کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ مظاہرہ کرنےپردہشتگردی کامقدمہ کرکےاحتجاج کاحق لیناہے۔ اپنی سوچ سے وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ مجھے سیاست نہیں کرنی چاہیے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہاں پرجوتا پھینکنے پربھی دہشتگردی کا کیس بنادیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو بھی صاف شفاف الیکشن چاہئیں۔ شریف خاندان نے قوم کوپاگل بنا رکھا ہے۔ کوئی پاگل نہیں بنے گاقوم اس ڈرامے کو سمجھ گئی ہے۔ ایک بھائی کہتا کہ سازش ہوگئی دوسرا آرمی چیف کی تعریفیں کرتا ہے۔ایک بھائی اداروں کودباؤ میں لانے کی بات کرتا ہے دوسرا کہتا کہ اداروں سے بات ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے ملتان میں خوش کرنے کیلیے میٹروبس دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری سےاتحاد کا مقصد تونوازشریف سے الائنس کرلیتے فرق صرف کرپشن کاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات