بری صحبت اوروالدین کی لاپرواہی منشیات میں اضافے کا باعث ہیں،سید ذوالفقار حسین

پنجاب یونیورسٹی کوڈرگ فری کیمپس بنانے کیلئے اقدامات کریں گے، ڈاکٹر روبینہ ذاکر

منگل 10 اپریل 2018 21:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب اورپاک فین کے اشتراک سے منشیات کے خلاف تعلیمی اداروں میں مہم کے حوالے سے خصوصی سیمینار کاانعقاد کیا گیا۔سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکرنے کی جبکہ کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین اور حامد ہاشمی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

تقریب میں فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے شرکت کی ۔اپنے خطاب میں کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ منشیات کے مسئلے سے ہمیں اپنی آنکھیں بند نہیں کرناچاہئے کیونکہ یہ بہت بڑا مسئلہ ہے یہ ہی نہیں بلکہ منشیات کا استعمال اب ہوسٹلز میں زیادہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دوستوں کی بری صحبت ، غلط انتخاب، والدین کی لاپرواہی، ملک میں سیاسی حالت کی ناپختگی اور بے روز گاری جیسے مسائل کی وجہ سے منشیات کا استعمال زیادہ ہورہا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے کہا کہ دیگر تعلیمی اداروں کی طرح ہم سید ذوالفقار حسین کے پروگرام سے استفادہ کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کو بھی سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس بنانے کے لئے اقدامات کریں گے، کیونکہ ہمارا مقصد نئی نسل کو منشیات اور سگریٹ نوشی کی عادت سے بچانا ہی

متعلقہ عنوان :