ہم نے جنوبی پنجاب کو آبادی کے تناسب سے زائد فنڈز دیئے جس کا نتیجہ جنوبی پنجاب میں ترقی کی حقیقی صورت میں نظر آ رہا ہی:شہبازشریف

جنوبی پنجاب حقیقی ترقی پر گامزن ہو چکا ہے،عوام ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات ایک کرنیوالی حقیقی لیڈرشپ کو جانتے ہیں بہاولپور صوبہ کی بحالی اور جنوبی پنجاب کے حوالے سے عملی اقدامات کرنے کا سہرا مسلم لیگ (ن) کے سر ہے بعض سیاسی عناصر صوبے کے نام پر عوام کے جذباتی استحصال کی مذموم کوشش کر رہے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمیشہ جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے، سیلاب ہو یا کوئی آفت، حادثہ ہو یا کوئی مشکل، ہم نے ہمیشہ منتخب نمائندوں کیساتھ ملکر جنوبی پنجاب کے عوام کی بھرپور خدمت کی پنجاب سے شروع ہونیوالا ترقی کا سفر پورے پاکستان تک پھیل جائیگا:وزیراعلیٰ کی جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی سے گفتگو شہبازشریف جنوبی پنجاب کے عوام کے حقیقی لیڈر ہیں، بدترین سیلاب میں راجن پور کے عوام کو اپنا جان کو دل و جان سے خدمت کی:اراکین اسمبلی عوام جانتے ہیں خدمت کرنے والے حقیقی لیڈر کون ہیں اور تبدیلی کے جھوٹے دعوے کرنے والے کون ہیں

جمعرات 12 اپریل 2018 23:15

ہم نے جنوبی پنجاب کو آبادی کے تناسب سے زائد فنڈز دیئے جس کا نتیجہ جنوبی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کی ترقی کی اصلی تبدیلی اور عوام کی خوشحالی کا حقیقی انقلاب لا رہی ہے۔ متوازن ترقیاتی حکمت عملی کے تحت کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کو آبادی کے تناسب سے زائد ترقیاتی فنڈز دیئے جس کا نتیجہ جنوبی پنجاب میں ترقی کی حقیقی صورت میں نظر آ رہا ہے۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے آج یہاں جنوبی پنجاب کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب حقیقی ترقی پر گامزن ہو چکا ہے۔ عوام ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات ایک کرنے والی حقیقی لیڈرشپ کو جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہاولپور صوبہ کی بحالی اور جنوبی پنجاب کے حوالے سے عملی اقدامات کرنے کا سہرا مسلم لیگ (ن) کے سر ہے جبکہ بعض سیاسی عناصر صوبے کے نام پر عوام کے جذباتی استحصال کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کو رواں مالی سال میں مجموعی طور پر 42 فیصد سے زائد ترقیاتی فنڈز فراہم کئے۔ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں سی ٹی سکین، ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس، عالمی معیار کی اعلیٰ ادویات اور دیگر طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمیشہ جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔

سیلاب ہو یا کوئی آفت، حادثہ ہو یا کوئی مشکل، ہم نے ہمیشہ منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر جنوبی پنجاب کے عوام کی بھرپور خدمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے دیہات میں ’’پکیاں سڑکاں۔سوکھے پینڈے‘‘ کے تحت ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و توسیع کی گئی ہے جس سے نہ صرف دیہات کے لاکھوں مکینوں میں آمد و رفت میں آسانی ہو رہی ہے بلکہ کھیت سے منڈی تک اجناس کی آسان ترسیل بھی ممکن ہوئی ہے۔

ترقی کی منزل کے سفر کی راہ کھوٹا کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی جبکہ پنجاب سے شروع ہونے والا ترقی کا سفر پورے پاکستان تک پھیل جائے گا۔ ارکان اسمبلی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف جنوبی پنجاب کے عوام کے حقیقی لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدترین سیلاب میں راجن پور کے عوام کو اپنا جان کو دل و جان سے خدمت کی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کیلئے ریکارڈ بجٹ مختص کرکے عوام کے دل جیت لئے۔

عوام جانتے ہیں خدمت کرنے والے حقیقی لیڈر کون ہیں اور تبدیلی کے جھوٹے دعوے کرنے والے کون ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے جنوبی پنجاب کے عوام کی حقیقی خدمت کا حق ادا کیا ہے۔ تعلیم، صحت، زراعت اور مواصلات سمیت ہر شعبے میں جنوبی پنجاب ترقی کر رہا ہے۔ 2018 کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کے بل بوتے پر بھاری اکثریت حاصل کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر مواصلات، سینیٹر حافظ ڈاکٹر عبدالکریم، لیہ کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن، ڈیرہ غازی خان کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد امجد خان کھوسہ، مظفر گڑھ کے رکن قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا، راجن پور سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الرحمن دیشک، وہاڑی سے رکن قومی اسمبلی سید ساجد مہدی، رحیم یار خان سے ارکان قومی اسمبلی میاں امتیاز احمد، شیخ فیاض الدین، صوبائی وزیر زکوٰة نغمہ لانگ، پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی، راجن پور سے رکن صوبائی اسمبلی سردار عاطف حسین خان مزاری، جہانیاں سے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری کرم داد واہلہ، ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی رانا اعجاز احمد نون، مظفرگڑھ سے رکن پنجاب اسمبلی ذیشان گورمانی، ایم پی اے رئیس محبوب،سابق ارکان اسمبلی دیوان سید عاشق حسین بخاری، ملک احمد علی اولکھ شامل تھے۔