این ایچ اے اور موٹروے پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو نا جائز تنگ کرنے کا عمل نا قابل برداشت ہیں متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں ،حاجی محمد عالم شاہوانی

فیڈریشن کی پلیٹ فارم سے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کی حل کے لئے کوشاں ہیں، ہر فورم پر ان کا ساتھ دینگے،ضلعی صدربلوچستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن

جمعرات 12 اپریل 2018 23:31

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2018ء) بلوچستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن لسبیلہ کے ضلعی صدر حاجی محمد عالم شاہوانی نے کہاہے کہ NHA اور موٹروے پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو نا جائز تنگ کرنے کا عمل نا قابل برداشت ہیں متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلعی آفس میں ٹرانسپورٹرزکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ٹرانسپورٹرز کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر حاجی میر محمد عالم شاہوانی منعقد ہوا اجلاس میں ٹرانسپورٹ رہنما حاجی اسماعیل، حاجی عبدالقدوس شاہوانی، حاجی علی بخش بلوچ، منظور احمد بلوچ، حاجی ظفر بلوچ، محمد زاکر شاہوانی، حاجی علی جان شاہوانی اوردیگر نے شرکت کی، اجلاس میں گڈانی ٹرک گاڑیوں، ڈرائیورز اور کلینرز کے کرایہ اور اجرت میں اضافے کو خوش آئند قرار دیکر فیڈریشن کی کامیابی کا پہلا سیڑھی قرار دیاگیا، جبکہ ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل زیر غور لایا گیا اور ان کے حل کے لئے متعلقہ اداروں سے رابطے کا فیصلہ کیاگیا اس موقعے پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے ضلعی صدر حاجی میر محمد عالم شاہوانی نے کہاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں ٹرانسپورٹرز کا بہت بڑا کردار ہیں مگر افسوس کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے افراد کو مختلف اداروں کی جانب سے بلا جواز تنگ کیا جا رہا ہے جس کی ہم پرزورمزمت کرتے ہیں انھوں نے کہاکہ NHA کی جانب سے غیر قانونی کانٹا اور زائد رقم کی وصولی کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائیگا اور موٹروے پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز کو ناجائز تنگ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، انھوں نے کہاکہ NHA اور موٹر وے پولیس کے مقامی و اعلی حکام سے رابطہ کرکے مسائل سے آگاہ کرینگے، انھوں نے کہا کہ ہم فیڈریشن کی پلیٹ فارم سے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کی حل کے لئے کوشاں ہے ہر فورم پر ان کا ساتھ دینگے۔

متعلقہ عنوان :