پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈجیسے منفرد پروگرام کے ذریعے لاکھوں ہیروں کو تراشا گیا ہے‘شہبازشریف
جس طرح یہ پروگرام پنجاب میں جاری و ساری ہے اسی طرح خیبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان میں بھی تعلیمی وظائف کا اجراء کرینگے زرداری اور نیازی دونوں کو پانچ برس کے دوران طلباء و طالبات کیلئے ایسا پروگرام شروع کرنے کی توفیق نہیں ہوئی‘نیا پاکستان بنانے کا خواب دیکھنے والوں نے دن رات جھوٹ بولا اور الزام تراشی کی‘وزیراعلیٰ پنجاب
جمعہ 13 اپریل 2018 18:16
(جاری ہے)
ان تعلیمی وظائف کے ذریعے کم وسیلہ طلباء و طالبات کو اعلی تعلیم کا حق دیا گیا ہے۔
اس پروگرام میں دیگر صوبوں کے ہونہار کم وسیلہ طلباء و طالبات کو بھی شامل کیا گیا ہے اور پنجاب حکومت کے اس اقدام سے قومی یکجہتی کو فروغ ملا ہے۔ اللہ تعالی نے عام انتخابات میں کامیابی دی تو تعلیمی فنڈ کا دائرہ کار پاکستان بھر میں پھیلائیں گے اور جس طرح یہ پروگرام پنجاب میں جاری و ساری ہے اسی طرح خیبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان میں بھی تعلیمی وظائف کا اجراء کریں گے۔ زرداری اور نیازی دونوں کو پانچ برس کے دوران طلباء و طالبات کیلئے ایسا پروگرام شروع کرنے کی توفیق نہیں ہوئی تاہم مسلم لیگ( ن) ہی اس پروگرام کو آگے بڑھائے گی اور قائدؒ کے وژن کے مطابق پاکستان کو عظیم تر بنائے گی۔ وہ صوبائی وزیر حمید ہ وحید الدین اورمسلم لیگ(ن) کے رہنماء و سابق ایم این اے سردار غلام عباس سے گفتگو کررہے تھے ،جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ پنجاب اور پاکستان کے عوام مجھے دل و جان سے عزیز ہیں۔ ہمارے سیاسی مخالفین نے دھرنوں اور لاک ڈائون کی منفی سیاست کے ذریعے ملک کا قیمتی وقت ضائع کیا ہے اور محض ذاتی مفادات کی خاطر ملک کا بے پناہ نقصان کیا ہے۔ ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو آئندہ الیکشن میں عوام مسترد کردیں گے۔ ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ آئندہ الیکشن میں سر اٹھا کر عوام کے پاس جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ حکومت کی ٹھوس اور شفاف معاشی پالیسیوں کے باعث ورثے میں ملنے والی تباہ حال معیشت بحال ہوئی ہے۔صنعتی ترقی اور معیشت کی مضبوطی کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو اپنے عزائم میں ناکامی ہوئی ہے۔جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کرنیوالے نام نہاد لیڈرکبھی پاکستان کی خدمت نہیں کرسکتے۔ نیا پاکستان بنانے کا خواب دیکھنے والوں نے دن رات جھوٹ بولا اور الزام تراشی کی۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کی بے لوث خدمت کی اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا۔پاکستان کے عوام آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹوں سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کرنا ہے کہ کس نے عوام کی خدمت کی اورکس نے قوم کا وقت برباد کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی بے لوث خدمت کرتی رہے گی۔محروم معیشت طبقات کے معیار زندگی میں بہتری لانے کامشن پوار اکریں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.