معذور افراد کے لیے مختص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنا غیر قانونی ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 16 اپریل 2018 09:32

معذور افراد کے لیے مختص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنا غیر قانونی ہے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) سعودی محکمہ ٹریفک نے مخصوص افراد کے لیے مختص پارکنگ کی جگہ پر گاڑی پارک کرنے والوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کاروائی کے نتیجے میں 696افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے معذور افراد کے لیے مختص پارکنگ کی جگہ پر غیر قانونی طور پر گاڑی پارک کی تھی ۔ محکمہ ٹریفک نے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ مخصوص افراد کے لیے مختص پارکنگ کی جگہوں پر گاڑی پارک نہ کریں ، یہ غیر قانونی ہے اور اسکے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ 


متعلقہ عنوان :