کریتی سینن کو’’ داداصاحب پھالکے ایوارڈ‘‘ دیا جائے گا

پیر 16 اپریل 2018 10:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن کو’’ داداصاحب پھالکے ایوارڈ‘‘ سے نوازا جائے گا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کریتی سینن کوفلم ’’ بریلی کی برفی‘‘میں بہترین اداکاری پر بالی وڈ کا یہ اہم ایوارڈ پیش کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فلم ’’ بریلی کی برفی‘‘ کریتی سینن کی اب تک کی بہترین فلم مانی جاتی ہے اس فلم میں اداکارہ نے چھوٹے سے گاوں کی’’ بٹی‘‘ نامی ایک عام لڑکی کا کردار نبھایاتھا فلم نے بہترین بزنس کیا اور ان کے کردار کو کافی شہرت حاصل ہوئی تھی۔