استاد نصرت فتح علی خان (مرحوم) کے77 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن میں کیک کاٹنے کی تقریب

پیر 13 اکتوبر 2025 22:49

استاد نصرت فتح علی خان (مرحوم) کے77 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پنجاب کونسل ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) فن قوالی کو پوری دنیا میں متعارف کرانے والے عظیم قوال استاد نصرت فتح علی خان (مرحوم) کے77 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن میں کیک کاٹا گیا۔ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد مقبول احمد نے دیگر افسران اور سٹاف کے ساتھ کیک کاٹا اور فن موسیقی کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

استاد نصرت فتح علی خان نے جس طرح اپنے فن کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچا دیا اس طرح فن موسیقی میں پاکستان کو پوری دنیا میں متعارف کرانے کا کریڈٹ صرف اور صرف استاد نصرت فتح علی خان کو جاتا ہے۔نصرت فتح علی خان آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں بستے ہیں اور انہوں نے آئندہ نسلوں کیلئے قوالی کی جدید طرز وضع کی۔فن موسیقی میں ہمیشہ استاد نصرت فتح علی خان کا نام سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔