دانانیر مبین پھر ریڈ کارپٹ پر لڑکھڑا گئیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پیر 13 اکتوبر 2025 23:00

دانانیر مبین پھر ریڈ کارپٹ پر لڑکھڑا گئیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) پاوری گرل سے مشہور سوشل میڈیا اسٹار و اداکارہ دانانیر مبین ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر پھر لڑکھڑا گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دانانیر مبین امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ایوارڈز تقریب میں شرکت کی۔ ریڈ کارپٹ پر واک کے دوران وہ اچانک لڑکھڑا گئیں اور گرنے سے بال بال بچ گئیں، انہوں نے فورا توازن بحال کر کے خود کو سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

دانانیر نے تقریب میں ہلکے نیلے رنگ کا خوبصورت سلکی اور چمکدار گان پہنا ہوا تھا، جو ان کے قد کے لحاظ سے کچھ بڑا معلوم ہو رہا تھا۔واقعہ اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے، صارفین نے اس بار بھی ان کے ریڈ کارپٹ واقعے پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا، ایک صارف نے لکھا کہ یہ فیشن ڈیزاسٹر ہے،جب قد چھوٹا ہو تو اوور سائز گان اور ہائی ہیلز کیوں پہنتی ہیں ایک اور نے کہا کہ تم بہت پیاری ہو مگر خدارا ایسے بڑے سائز کے لباس سے پرہیز کرو، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ ہر سال ایک ہی کہانی کیوں دہرا رہی ہو کبھی لباس بدلو یا پھر اسکرپٹ!ایک اور نے لکھا پچھلی بار خشحال نے بچا لیا تھا، اس بار کوئی نہیں آیا۔