امیتابھ بچن کی فلم ’’102 ناٹ آوٹ‘‘ کے نئے گیت کی جھلک جاری

پیر 16 اپریل 2018 10:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی فلم ’’102 ناٹ آوٹ‘‘ کے نئے گیت کی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن کی فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ کے گانے’’ بدومبا‘‘ کی جھلک جاری کر دی گئی ہے جس میںامیتابھ بچن رشی کپور کیساتھ اپنی ہی آواز میں ریکارڈ کئے گئے گیت پر رقص کررہے ہیں۔ ’’بدومبا‘‘ نامی یہ گیت موج مستی سے بھرپور گیت ہے اس فلم میں امیتابھ ایک 102 سالہ والد اوررشی کپور75سالہ بیٹے کا کردار نبھارہے ہیں۔ فلم کی کہانی عمررسیدہ بیٹے اور والد کی انوکھی کہانی ہے۔ فلم 4 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :