عدالتی حکم کے بعد ارشد خان چائے والا کا شناختی کارڈ نادرا نے دوبارہ بحال کردیا

پیر 20 اکتوبر 2025 19:35

عدالتی حکم کے بعد ارشد خان چائے والا کا شناختی کارڈ نادرا نے دوبارہ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ارشد خان چائے والا کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے احکامات جاری کردیے۔عدالتی حکم کے بعد ارشد خان کا شناختی کارڈ نادرا نے دوبارہ بحال کر دیا اور نادرا ویری فکیشن بورڈ کی ارشد خان کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

وکیل عمر اعجاز گیلانی کے مطابق نادرا ویری فکیشن بورڈ کی تصدیق کے مطابق ارشد اور اس کا خاندان پاکستانی شہری ہے۔عدالت نے کہا کہ کسی شہری کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بلاک کرنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر کیس نمٹا دیا۔ خیال رہے کہ نادرا نے ارشد خان چائے والے کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کیا تھا۔