ٹوکیو ڈزنی لینڈ کی 35 ویں سالگرہ

پیر 16 اپریل 2018 12:00

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) جاپان میںڈِزنی لینڈ کی 35ویں سالگرہ منانے کے لئے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو ڈزنی لینڈ کی کی 35 ویں شالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارک کے سربراہ توشی او کاگامی نے بتایا ہے کہ اِس مشہور تفریحی پارک آغاز 2001ء میں ہٴْوا تھا، اِن کا مجموعی طور پر 72 کروڑ لوگوں نے دورہ کر چکے ہیں اور اس کو مزید وسعت دینے کے منصوبے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اوریئنٹل لینڈ کے اعلیٰ منتظم رِیواِچی مِیا اٴْچی کا کہنا ہے کہ تفریح گاہ کو وسعت دینے کا پیمانہ اور مٴْدّت مقرر نہیں کی گئی ہے۔دوسری جانب شائقین کو اٴْمید ہے کہ وسعت دیئے جانے سے ٹوکیو ڈِزنی لینڈ میں بِھیڑ کم ہو جائے گی۔