محمود خلیل کا امریکی سرکاری اداروں پر2 کروڑڈالرہرجانے کا دعوی

ٹرمپ اپنی طاقت کا غلط استعمال اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہ خود کو ناقابلِ احتساب سمجھتے ہیں،بیان

جمعہ 11 جولائی 2025 15:24

محمود خلیل کا امریکی سرکاری اداروں پر2 کروڑڈالرہرجانے کا دعوی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)فلسطینی نژاد امریکی اور کولمبیا یونیورسٹی کے سابق طالبعلم کارکن محمود خلیل نے امریکی سرکاری اداروں کے خلاف 20 ملین ڈالر ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ دعوی امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی، امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ اور محکمہ خارجہ کے خلاف دائر کیا گیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے انہیں ناجائز طور پر حراست میں لیا، جھوٹے الزامات لگائے اور ان کی شہرت کو شدید نقصان پہنچایا۔

خلیل نے خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ ٹرمپ اپنی طاقت کا غلط استعمال اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہ خود کو ناقابلِ احتساب سمجھتے ہیں، اگر کوئی ان کا محاسبہ نہ کرے تو یہ ظلم یونہی جاری رہے گا۔