امریکی دفاعی کمپنیوں نے سیکڑوں ڈرونز کے بیک وقت حملے کا توڑ ڈھونڈ لیا

جمعہ 11 جولائی 2025 13:25

امریکی دفاعی کمپنیوں نے سیکڑوں ڈرونز کے بیک وقت حملے کا توڑ ڈھونڈ لیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)امریکی دفاعی کمپنیوں نیسیکڑوں ڈرونز کے بیک وقت حملے کا توڑ ڈھونڈ لیا ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنیوں نے تیز اور طاقتور مائیکروویو کا تجربہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کے مطابق طاقتور مائیکروویو سے سیکڑوں ڈرونز کو ایک ساتھ تباہ کیا جاسکے گا۔واضح رہے کہ ڈرونز کا استعمال جنگی حکمتِ عملی میں ایک اہم ضرورت بن چکا ہے۔ یہ بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز دشمن کی نگرانی، جاسوسی اور ہدف پر براہِ راست حملے سمیت دیگر مقاصد کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :