سعودی عرب کی آبادی تین کروڑ 53 لاکھ تک پہنچ گئی، غیرملکیوں کی شرح 44.4 فیصد

جمعہ 11 جولائی 2025 15:42

سعودی عرب کی آبادی تین کروڑ 53 لاکھ تک پہنچ گئی، غیرملکیوں کی شرح 44.4 ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)سعودی عرب کی آبادی 3 کروڑ 53 لاکھ تک پہنچ گئی ہے،مملکت میں مقیم غیرملکیوں کی شرح 44.4 فیصدہے۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت کی مجموعی آبادی میں سعودی شہری 55.6 فیصد ہیں جبکہ غیرملکیوں کی شرح 44.4 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق مردوں کا تناسب 62.1 فیصد جبکہ خواتین 37.9 فیصد ہیں۔ عمر کے حوالے سے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ 74.7 فیصد 15 سے 65 سال کے درمیان ہیں جبکہ 14 سال اور اس سے کم عمر افراد کی شرح 22.5 فیصد ہے، معمرافراد جن کی عمر 65 یا اس سے زائد ہے ان کا تناسب 2.8 فیصد ہے۔