روس پر پابندیاں عائد کرنے کے اختیار کا بل کانگریس سے منظور کروا لیں گے، امریکی صدر

جمعہ 11 جولائی 2025 15:42

روس پر پابندیاں عائد کرنے کے اختیار کا بل کانگریس سے منظور کروا لیں ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم روس پر پابندیاں عائد کرنے کے فیصلہ کے اختیار کے حوالے سے بل کانگریس سے منظور کروا لیں گے ۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ کانگریس سخت پابندیوں کا یہ بل منظور کرلے گی لیکن اس پر عملدرآمد ان کی خواہش پر ہی ہو گا، یہ ایک ایسا بل ہے جسے سینیٹ منظور کر ے گا، جو صدر کو مکمل اختیار دیتا ہے کہ وہ جو چاہے کرے۔