سی پیک کے تحت گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کا سنگ بنیاد رواں ماہ رکھا جائے گا،

ایکسپریس وے اورگوادر فری زون و پورٹ ڈیویلپمنٹ سمیت مختلف منصوبوں پر کام جاری

پیر 16 اپریل 2018 12:03

سی پیک کے تحت گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کا سنگ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کا سنگ بنیاد رواں ماہ رکھا جائے گا،ایکسپریس وے اورگوادر فری زون و پورٹ ڈیویلپمنٹ سمیت مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق گوادر میں آب نوشی کے لئے ڈی سیلینیشن پلانٹ کے قیام اور دیگر منصوبوں کی مکمل تکمیل کے ساتھ ساتھ خضدار، بسیمہ اور ژوب، ڈیرا اسماعیل خان شاہراہوں کے منصوبوں پر پیشرفت ہورہی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام خطیر رقم مختص کیا ہے۔ حکومت مالی سال کے بجٹ میں چین پاکستان اقتصادی رہداری کے منصوبے کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے تاکہ اس کی تکمیل سے ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اہداف میں مدد حاصل کی جاسکے۔

(جاری ہے)

گوادر بندرگاہ کی استطاعت بڑھانے کے لئے گوادر اپ گریڈیشن منصو بے جس میں موجودہ کثیر المقاصد ٹرمینل کی توسیع اور ایسٹ بے ایکسپریس وے،گوادر ائر پورٹ پر کام تیز کرنے کے ساتھ ساتھ گوادر میں واٹر سپلائی سکیم پر فوری کام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا گوادر شہر کو منصوبہ بندی کے تحت تعمیر کرنے کے لئے گوادرماسٹرپلان کو مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ گوادر یونیورسٹی کے ساتھ صف اول کی چینی یونیورسٹی کے تعاون کے حوالے سے فیصلہ ہوا ہے، چینی یونیورسٹی گوادر یونیورسٹی کے ساتھ مل کر میرین و میری ٹائم کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں تعاون فراہم کرے گی،گوادر کے ماہی گیروں اور کشتی بنانے والوں کے روزگار کے لئے کام کرنے اور اسے تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :