کیمیائی حملوں کی تحقیقات کے لیے عالمی ٹیم دمشق موجود،دوما روانہ نہ ہوسکی

تحقیقات کے بعد تفتیش کاروں کی تنظیم اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کرے گی،رپورٹ

پیر 16 اپریل 2018 12:24

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی خود مختار تنظیم او پی ڈبلیو سی کے نمائندے ملک کے دارالحکومت شام میں موجود ہیں اور وہ دوما میں ہونے والی مبینہ کیمیائی حملوں کی تحقیق کریں گے۔

(جاری ہے)

توقع تھی کہ تحقیق کار ہفتے یا اتوار کو دوما روانہ ہوں گے لیکن اس بارے میں ابھی تک کوئی مزید معلومات نہیں آئیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی خود مختار تنظیم او پی ڈبلیو سی کے نمائندے ملک کے دارالحکومت شام میں موجود ہیں اور وہ دوما میں ہونے والی مبینہ کیمیائی حملوں کی تحقیق کریں گے تاہم تفتیش کاروں کی تنظیم او پی ڈبلیو سی نہ یہ طے کرے گی اور نہ ہی اس بارے میں کوئی اعلان کرے گی کہ مبینہ کیمیائی حملے کس نے کیے۔

متعلقہ عنوان :