وزیر اعظم بڑے بھائی ہیں جو کہتے ہیں کہیں،

ابھی تو ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جو انہیں اچھا نہ لگے‘ چیئرمین سینیٹ

پیر 16 اپریل 2018 12:36

وزیر اعظم بڑے بھائی ہیں جو کہتے ہیں کہیں،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بڑے بھائی ہیں جو کہتے ہیں کہیں،ابھی تو ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جو انہیں اچھا نہ لگے ۔

(جاری ہے)

مزار اقبال ؒپر حاضری کے بعد صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ میرا دل اپنے ملک کے ساتھ ہے ۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ ملک کسے کہتے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ میں ملک پاکستان کو کہتا ہوں ۔ انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میں تو ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جو انہیں اچھا نہ لگے ۔ وزیر اعظم بڑے بھائی ہیں جو کہتے ہیں کہیں۔

متعلقہ عنوان :