گلوکارہ فرحانہ ارشد کل الحمراء میں ہونیوالے سنگیت میلے میں لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی

پیر 16 اپریل 2018 13:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) گلوکارہ فرحانہ ارشد کل ( منگل )الحمراء آرٹس کونسل کے زیر اہتمام دو روزہ سنگیت میلے میں لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ فرحانہ ارشد پہلی مرتبہ الحمراء میں ہونیوالے کسی شو میں لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی۔ اس حوالے سے فرحانہ ارشد کا کہنا ہے کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ادب اور ثقافت کی عظیم درسگاہ الحمراء میں پرفارم کرنے کا موقع ملا ہے اور میرے خیال سے کسی بھی فنکار کیلئے الحمراء میں پرفارم کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ۔