سرگودھا‘ موٹروے سالم کے قریب کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق

پیر 16 اپریل 2018 13:56

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) موٹروے سالم کے قریب کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق‘ ایک زخمی ہو گیاجن کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور کا محمد یوسف اپنے دوست عمر کے ہمراہ کار پر اسلام اباد جا رہا تھا کہ سالم کے قریب موٹروے پر ٹائر برسٹ ہونے سے بے قابو کار الٹ گئی جس سے کار سوار محمد یوسف جانبحق اور عمر زخمی ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :