انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا کل 17 اپریل کو 2 اہم کیسوں کی سماعت کرے گی

پیر اپریل 13:56

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا کل 17 اپریل کو 2 اہم کیسوں کی ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا کل 17 اپریل کو 2 اہم کیسوں کی سماعت کرے گی ،جن میں نواحی چک 95 شمالی 20 افراد کیقتل پر تھانہ صدر میں درج مقدمہ اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے سینکڑوں کارکنان کے خلاف سرگودھا کیتھانہ بھیرہ ،میانوالی کے تھانہ واں بھچراں اورخوشاب کے تھانہ قائد آباد میں درج جلاو، گھیراو ،توڑ پھوڑ اور پولیس اہکار کے قتل کے مقدمات کی سماعت ہو گی۔جن میں گواہان کو شہادت کے لئے طلب کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :