جمہوری حکومتیں عوام کو بنیادی سہولتیں اور روزگار کی فراہمی میں مثالی کردار ادا کریں، بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ کی تقرری خوش آئند ہے، پرنس محی الدین بلوچ

پیر 16 اپریل 2018 13:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) بلوچ رابطہ اتفاق تحریک (برات) کے قائد اور سابق وفاقی وزیر پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوری حکومتیں عوام کو بنیادی سہولتیں اور روزگار کی فراہمی میں مثالی کردار ادا کریں، بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ کی تقرری خوش آئند ہے، پسماندہ صوبے کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ الیکشن میں ملک کے وزیر اعظم کا چنائو بھی صوبہ بلوچستان سے ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

پیرکوایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں الیکشن میں صاف ستھری قیادت لانے کی ضرورت ہے اور بے داغ اور مخلص لوگوں کو ملک کی خدمت کا موقع دینا چاہیے تاکہ بلوچستان میں محروم طبقوں کو ان کے حقوق کی ضمانت مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو قائم ہوئے 70 برس گزر گئے لیکن بلوچستان میں خاطر خواہ تبدیلی نہیں لائی جا سکی۔ گوادر پورٹ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گوادر پورٹ پر سب سے پہلے بلوچستان کے نوجوانوں کا حق ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کتکنیکی اور دیگر شعبوں میں خصوصی تعلیم دی جائے اور ان کی خدمات حاصل کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :