شمالیہ کوریا چین کے ساتھ عوامی دوستی مضبوط بنانے کی کوشش کرے گا ،کم جون انگ

دورہ چین کے دوران صدر شی سے اہم مذاکرات کئے ،چینی صدر شمالی کوریائی عوام کیلئے پرخلوص جذبات رکھتے ہیں شمالی کوریا کے صدر کی چینی وفد سے ملاقات میں گفتگو

پیر 16 اپریل 2018 14:23

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2018ء) شمالی کوریا کے صدر کم جون انگ نے کہا ہے کہ شمالیہ کوریا چین کے ساتھ عوامی دوستی مضبوط بنانے کی کوشش کرے گا ، دورہ چین کے دوران صدر شی سے اہم مذاکرات کئے ،چینی صدر شمالی کوریائی عوام کے لیے پرخلوص جذبات رکھتے ہیں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے چیئرمین ، اسٹیٹ امور کے کمیشن کے چیئرمین کم جون انگ نے پارٹی کے صدر دفتر میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وزیر ، چینی فنی طائفے کے سربراہ سونگ تھاو سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران کم جون انگ نے سب سے پہلے ان کے ذریعے چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے لئے ان کی طرف سے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور چینی فنی طائفے کی شمالی کوریا میں اپریل کا موسم بہار نامی انٹرنیشنل فرینڈشپ آرٹس فیسٹول میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے چین کا تاریخی نوعیت کا دورہ کیا ہے اور چین کے جنرل سیکرٹری کے ساتھ اہم مذاکرات کئے ہیں ۔

اور اہم اتفاق رائے حاصل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چینی فنی طائفے کے دورہ شمالی کوریا سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ آپس میں طے کردہ اتفاق رائے کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور شمالی کوریائی عوام کے لیے پرخلوص جذبات رکھتے ہیں ۔ شمالی کوریا اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان عوامی دوستی کی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لئے کوشش کرے گا ۔ اس موقع پر فریقین نے چین اور شمالی کوریا کے درمیان تبادلوں اور تعاون میں اضافے نیز مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔

متعلقہ عنوان :