شاہ سلمان کا ظہران سربراہ اجلاس میں شریک عرب بھائیوں کاخصوصی خیرمقدم

پیر اپریل 14:23

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء)سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ظہران میں عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کی میزبانی پر مملکت کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق انھوں نے ٹویٹر پر لکھاکہ مملکت سعودی عرب ظہران میں بھائیوں کے اجلاس پر شکر گزار ہے۔اس سربراہ اجلاس میں باہمی اتحاد اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مخلصانہ کوششیں کی جائیں گی۔