دستکاری کا سال ، سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہرلگائی جائے گی

جمعہ 17 اکتوبر 2025 13:12

دستکاری کا سال ، سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہرلگائی ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) سعودی وزارت داخلہ نے دستکاری کا سال 2025 منانے کیلیے رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس کے تعاون سے ایک خصوصی مہر جاری کی ہے، انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے ذریعے مملکت آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

دستکاری کے سال کا مقصد مقامی اورعالمی سطح پر دستکاری کو ثقافتی ورثے اور سعودی شناخت کو لازمی جزو کے طور پر فروغ دینا ہے۔ کابینہ سے منظور شدہ اس اقدام کا مقصد مقامی دستکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو تقویت دے کر ثقافتی روایات کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :