ایرانی صدرمسعود پزشکیان کی سائیکل سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ایرانی صارفین نے اقدام کو بھرپور سراہتے ہوئے اسے قیادت کی سادگی کی بہترین مثال قرار دے دیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 17 اکتوبر 2025 12:31

ایرانی صدرمسعود پزشکیان  کی سائیکل سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
تہران (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اکتوبر 2025ء ) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سادگی کی مثال بن گئی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں وہ اصفہان میں سرکاری افسران کے ساتھ سائیکل چلاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں ان کا عوامی انداز نمایاں ہے، جسے ایرانی صارفین نے بھرپور سراہتے ہوئے اسے "قیادت کی سادگی کی بہترین مثال" قرار دیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں صدر اور سرکاری عہدیداروں کا ایک گروہ سڑکوں پر سائیکل چلاتا ہوا دکھائی دیتا ہے، جو نہ صرف عوامی تعلقات کے حوالے سے ایک نیا پیغام دے رہا ہے بلکہ حکومت کی عوام کے قریب پہنچنے کی کوششوں کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کئی ایرانی سوشل میڈیا صارفین نے صدر کی سائیکل سواری کو غیر رسمی اور مثبت قدم قرار دیا، جبکہ بعض نے اسے حکومت کی عوامی رابطے کی ایک منفرد مثال قرار دیا۔