جاپان میں نیا وزیرِاعظم 21 اکتوبر کو منتخب کیا جائے گا

جمعہ 17 اکتوبر 2025 13:12

جاپان میں نیا وزیرِاعظم 21 اکتوبر کو منتخب کیا جائے گا
یو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) جاپان کی حکمران اور اپوزیشن جماعتوں نے جمعہ کے روز اتفاق کیا ہے کہ موجودہ وزیرِاعظم شیگیرو اشیبا کی جگہ نیا وزیرِاعظم 21 اکتوبر کو منتخب کیا جائے گا۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے دی ۔

(جاری ہے)

اخبار یومیوری شمبن کے مطابق، حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی ) اور مرکزی اپوزیشن جماعت کونسٹیٹیوشنل ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ 21 اکتوبر کو پارلیمنٹ کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر نئے وزیرِاعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کرائی جائے گی۔یاد رہے کہ شیگیرو اشیبا نے حال ہی میں وزارتِ عظمی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :