چینی وزیرخارجہ کی جاپان آمد،

دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق جاپانی ہم منصب سے ملاقات کے وسیع تر تعاون اور تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق رائے پیدا ہوا ،چینی وزیرخارجہ

پیر 16 اپریل 2018 14:25

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء)جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹوکیو میں ملاقات کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ نو برسوں میں وانگ یی پہلے چینی وزیر خارجہ ہیں جو جاپان کے دورے پر ہیں۔

(جاری ہے)

اٴْن کے دورے کو جاپانی وزیراعظم اور چینی صدر شی جن پنگ کی اٴْس ملاقات کا تسلسل قرار دیا گیا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا تھا۔ جاپانی وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ دونوں ملکوں کے لیڈروں کی ملاقلات کے بعد وسیع تر تعاون اور تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق رائے پیدا ہوا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ چین اور جاپان کے اقتصادی روابط نہ ہونے کے برابر ہیں۔