ہنگری کے پارلیمانی انتخابات میں مہاجر مخالف حکمراں جماعت کی جیت

مہاجرت مخالف سیاستدان اوربان مسلسل تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوں گے،الیکشن کمیشن

پیر 16 اپریل 2018 15:12

بڈاپست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) ہنگری کے الیکشن کمیشن نے پارلیمانی الیکشن کے حتمی سرکاری نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں ملکی الیکشن کمیشن نے کہاکہ قدامت پسند وزیر اعظم وکٹور اوربان کی فیدس پارٹی کو 133 نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔

(جاری ہے)

یوں 199 نشستوں والی ملکی پارلیمان میں اوربان کی سیاسی پارٹی کو قطعی اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ مہاجرت مخالف سیاستدان اوربان مسلسل تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوں گے۔ قطعی اکثریت حاصل ہونے کے نتیجے میں اب اوربان نئے قانون سازی اور آئینی ترامیم بھی کر سکیں گے۔