
ایف سی بلوچستان میں امن وامان کے قیام کے ساتھ ساتھ صوبے کے دوردراز پسماندہ علاقوں کے عوام کو جدید تعلیمی درسگاہ کے قیام اور عوام کو جدید ترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہیں،
کمانڈنٹ کرنل حسین احمدکا ایف سی پبلک گرلز سکول ہرنائی میں منعقدہ تقریب سے خطاب
پیر 16 اپریل 2018 15:37

(جاری ہے)
تقریب کے مہمان خصوصی ونگ کمانڈنٹ کرنل حسین احمد تھے۔ کرنل حسین احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایف سی بلوچستان میں امن وامان کے قیام کے ساتھ ساتھ صوبے کے دوردراز پسماندہ علاقوں کے عوام کو جدید تعلیمی درسگاہ کے قیام اور عوام کو جدید ترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایف سی پبلک بوائز سکول ہرنائی کا قیام عمل میں لایا گیا جوکہ کامیابی سے ترقی کی رواں دواں اور اب ہرنائی عوام کیلئے آئی جی ایف سی بلوچستان کی خصوصی ہدایت اور تعاون سے ہرنائی میں گرلز سکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور علاقے کے رسم و رواج کی خاطر گرلز سکول کیلئے علیحدہ بلڈنگ تعمیر کیا گیا تاکہ گرلز سیکشن میں صرف اور صرف ہمارے بچیاں تعلیم حاصل کرسکے۔
انہوں نے کہاکہ تعلیم دور جدید کی ناگریز ضرورت ہے یوں تو تعلیم کی ضرورت ہردور میں رہتی ہے مگر ترقی کے اس دور میں جہاں دنیا تیر رفتاری سے ترقی کی منازل طے کررہی ہے تعلیم کی افادیت و اہمیت اور بڑھ تھی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں پر علم حاصل کرنا فرض قرار دیا گیاہے اسلام کے دیگر شعبوں کی طرح حصوں علم کے معاملے میں مرد اور عورت کے مابین کوئی بھی تصدیق نہیں کی گئی نبی کریم ﷺکا ارشاد ہے کہ خواتین کے تعلیم و تربیت بہت ضروری ہے کیونکہ ایک عورت پورے خاندان کی تربیت کا کام سرانجام دیتی ہے انہوں نے کہاکہ کسی بھی شخص کی ترقی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے خواہ وہ ماں ہو یا بیوی ، بیٹی یہ وقت کا تقاضا ہے کہ خواتین بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں اس لئے کہ تعلیم ہی انسان کو بہتر انداز میں زندگی گزارنے کے طریقے سکھاتی ہے یہ سچ ہے کہ ایک عورت کو زندگی میں مختلف کردار نبھانے پڑتے ہیں کبھی ماں بن کر تو کبھی بیٹی بن کر کبھی بیوی کے روپ میں ، کبھی بہن بن کران تمام مدراج میں اس کی ذمہ داریاں بھی بدلتی رہتی ہیں۔ ان تمام مدارج کوکامیابی کیساتھ گزرنے کیلئے تعلیم یا فتہ ہونا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کی ترقی یا پھر ایک اچھے گھریلو ماحول دونوں کیلئے خواتین کا تعلیم یا فتہ ہونا ضروری ہے انہوں نے کہاکہ ایف سی بلوچستان بچوں کی طرح بچیوں کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہیں اس سلسلے میں والدین کا فرض بنتا ہے کہ وہ جس طرح اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دے رہے ہیں اسطرح بچیوں کا بھی حق ہے کہ انکی تعلیم و تربیت پر اسی طرح توجہ دینے چاہیے ۔ تقریب سے ایف سی 77 ونگ کے صوبیدار میجر لعل حسین نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈاپور
-
اسرائیل کے حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف
-
’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
-
کون سا ماضی؟
-
’’جہاں اور بھی ہیں - بییونڈ دی بلیو‘‘، پاکستان کی پہلی سائنس فکشن ٹیلی فلم
-
دنیا کا آلودہ ترین بھارتی شہر کون ہے اور ایسا کیوں ہے؟
-
محققین نے یورالک لوگوں سے متعلق قدیم معمہ حل کرلیا
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دے دیا
-
اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.