ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 80 واں یوم ِوفات 21 اپریل کو منایاجائے گا

پیر اپریل 16:03

ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 80 واں یوم ِوفات 21 اپریل کو منایاجائے گا
سرگودھا۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) شاعر مشرق ،مفکر ِپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 80 واں یوم ِوفات 21 اپریل بروز ہفتہ کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔

اس سلسلہ میں ملک بھر کے مختلف علاقوں کی طرح سرگودھا میں بھی ڈاکٹر علامہ محمداقبال ؒکے یوم ِ وفات کے حوالہ سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں سرکاری ا ور غیر سرکاری سطح پربھی تقریری مقابلہ جات سیمینارز، مذاکرے اور پروگرام منعقد ہونگے ،حکم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ 21 اپریل 1938؁ء کو دنیائے فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments