ضلع کونسل سرگودھا کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے،سردار محمد عاصم شیر میکن

پیر 16 اپریل 2018 16:03

سرگودھا۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ضلع کونسل سرگودھا کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہے ،اس کے ارکان اپنی اپنی یوسی میں حکومتی وژن کے مطابق عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضلع کونسل سردار محمد عاصم شیر میکن نے ایڈیٹرز کونسل کے ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا اور ہماری کوتاہیوں کی نشاندہی کی جس سے ہمیں اپنے کام بہتر بنانے میں مدد ملی، سردار محمد عاصم شیر میکن نے کہا کہ ضلع سرگودھا آبادی کے لحاظ سے پنجاب کے 6 بڑے شہروں میں شامل ہے ، آبادی کے لحاظ سے اس کی ضروریات میں بھی ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہورہا ہے ،ہماری کوشش ہے کہ ہم عوام کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کریں، اس سلسلہ میں گزشتہ روز شہباز شریف سے ملاقات کے دوران میں نے ضلع سرگودھا کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا اور کہا کہ سرگودھا کے فنڈز میں اضافہ کیا جائے جس کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے تسلیم کرتے ہوئے آئندہ بجٹ میں فنڈز مختص کرنے کا وعدہ کیا، سردار محمد عاصم شیر میکن نے کہا کہ میری پہلی ترجیح ضلع بھر کے تمام یوسی کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سیوریج کے نظام کی بہتری اور دیگر بنیادی ضرورتیں فراہم کرنا ہے جس کیلئے تمام چیئرمین بھرپور تعاون کررہے ہیں، لہذا ہماری درخواست ہے کہ ضلع کونسل ایڈیٹرز کونسل کو فوری فنڈز کا اجراء کرے جس پر چیئرمین ضلع کونسل سردار محمد عاصم شیر میکن نے یقین دہانی کرائی کہ فنڈز کا اجراء جلد کردیا جائیگا۔