معرکہ حق میں اہم ٹارگٹس ہمارے نشانے پر تھے، امریکی صدر نے بھارت کو بڑے نقصان سے بچایا،وزیر داخلہ
معرکہ حق میں ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے جو کیا میں تو خود حیران تھا، ایسے معلومات آ رہی تھیں جیسے اپنا ملک ہو،محسن نقوی
جمعرات 7 مئی 2026 22:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے معرکہ حق میں قوم کا سر فخر سے بلند کیا، یہ بتانا ضروری ہے کہ ہم نے معرکہ حق میں کیا کیا، پاکستان بھارت جنگ میں ڈرونز کا استعمال بہت تواتر سے ہوا جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔
انہوںنے کہاکہ نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم کے گھر کے اوپر ہمارے ڈرون گھومتے رہے جس سے بھارتی خوف میں مبتلا تھے، ہمارا ٹارگٹ بھارتی سویلین شہری نہیں تھے جبکہ انہوں نے ہماری سول آبادی کو نشانہ بنایا، ہمارے رینجرز بارڈر کیبالکل ساتھ موجود تھے،بھارت کو سفید جھنڈے لہرانے پڑے۔محسن نقوی نے کہاکہ بھارت سے جنگ میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تعریف رہا، ہمارے میڈیا نے ایک پیغام کے ذریعے پوری قوم کو اکٹھا کیا، معرکہ حق میں پاکستانی میڈیا کے کردار کی بھی کوئی مثال نہیں ملتی جبکہ بھارتی میڈیا مسلسل کنفیوژ تھا۔وزیر داخلہ نے کہاکہ فیلڈ مارشل کو اللہ کی خصوصی مدد حاصل ہے، میں نے جس جس ملک میں جو جو ہوتے دیکھا پھر کبھی بتاں گا لیکن یہ اللہ کا فیلڈ مارشل پر خاص کرم ہے، اس وقت ہماری افواج نے کردار ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے جنگ بندی سے قبل ہماری بیس پر حملہ کیا تھا، ہم نے آخر میں بہت تنگ جگہ پر حملہ کیا لیکن ان کا سب سے بڑا آئل ڈیپو تباہ ہوا، درجنوں ایسی چیزیں ہوئیں کہ انسان سوچتا ہے یہ ممکن کیسے ہو سکتا تھا بھارت کے بڑے ٹارگٹس ہمارے نشانے پر تھے، ان کے جہاز، ان کی بحری تنصیبات ہمارے نشانے پر تھیں، تبھی بھارت جنگ بندی کرانے پہنچا۔سینیٹر محسن نقوی نے کہاکہ ہم اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بات نہیں کرتے جو بروقت کردار ادا نہ کرتے تو یہ ممکن نہ ہوتا، ہماری دونوں انٹیلی جنس ایجنسیوں پر لوگ تنقید کرتے ہیں تاہم آپریشن بنیان مرصوص میں ان کا مرکزی کردار تھا، اگر آپ کو پہلے سے پتا ہو کہ کیا ہونے والا ہے تو تیاری مکمل ہوتی ہے، ہمیں بھارت سے ہر تفصیل ایسے آ رہی تھی جیسے وہ ہمارا اپنا ملک ہو، ہماری خفیہ ایجنسیوں نے جو کیا اس پر تو میں خود حیران تھا۔وزیر داخلہ نے کہاکہ پاک بھارت جنگ کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کو بڑے نقصان سے بچایا، معرکہ حق میں بھارت کو اتنا نقصان پہنچا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف مزید کوئی مہم جوئی کرنے سے پہلے کئی بار سوچے گا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ میں نے امریکا ایران معاملات کو ٹوٹتے جڑتے دیکھا ہے، امریکا ایران جنگ بندی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں پر بھروسہ رکھیں۔مزید قومی خبریں
-
معرکہ حق میں اہم ٹارگٹس ہمارے نشانے پر تھے، امریکی صدر نے بھارت کو بڑے نقصان سے بچایا،وزیر داخلہ
-
ایران، امریکہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوگی یا کہیں اورکہنا قبل از وقت ہے، ترجمان دفتر خارجہ
-
موبائل فون پر پی ٹی اے ٹیکس ختم کرنے کی تجویز زیرغور ہے، طارق فضل چوہدری
-
عدالت کی جانب سے سزا یافتہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی اس وقت جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں، رانا ثناء اللہ
-
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 21.29 ارب ڈالر ہو گئے، سٹیٹ بینک
-
گزشتہ دو سال میں ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافے کا انکشاف
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر ہر ہفتے بڑھ رہے ہیں، بیرونی قرضہ 100ارب ڈالر پر برقرار ہے،گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان پاک فوج
-
ْمعرکہ حق میں جو دنیا نے دیکھا وہ ہماری مجموعی پاور پوٹینشل کا 10، 15 فیصد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
عظمت خان بگٹی نے وطن، امن اور اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے بہادری، وفاداری اور قربانی کی عظیم مثال قائم کی ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا بیکڑ میں میرغلام قادر بگٹی میموریل اسپتال کا دورہ ، مختلف شعبوں، وارڈز اور طبی سہولیات کا معائنہ کیا
-
وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویزملک سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.