پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان پاک فوج

جمعرات 7 مئی 2026 20:46

پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، بات چیت سیاسی جماعتوں کا استحقاق ہے، وہ انہوں نے آپس میں کرنا ہے، ہم تو کہتے ہیں سیاست دان اپنے معاملات بات چیت سے حل کریں ۔