صوبے میں عطائی ڈاکٹرز کی تعداد 80سے تجاوز کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

پیر 16 اپریل 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے صوبے بھر میںعطائی ڈاکٹرز کی تعداد 80سے تجاوز کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں 14ہزار پانچ سو،ساہیوال میں 14ہزار ، ملتان میں 13ہزار،بہاولپور میں نو ہراز،راولپنڈی میں دس ہزار اور جی ڈی خان میں 13ہزار سے تجاوز کرگئے ہیں۔

یہ عطائی ڈاکٹر غریب شہریوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبے بھر میں اتنے بڑے پیمانے پر عطائی ڈاکڑوں کی موجودہ محکمہ ہیلتھ اینڈ کیئر کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ایک سروے رپورٹ کے مطابق 80ہزار عطائی ڈاکٹرز سستے علاج معالجے کے نام پر شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔جبکہ سرگودھا میں 150زشائد رپورٹ ہونے والے ایڈز کے مریض بھی انہی کا شکار بننے ہیں کیونکہ بار بار ایک ہی سرنج کا استعمال کیا گیا ہے ۔صوبے بھر کی عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے لہذا اتدعا ہے کہ اعلیٰ احکام اس معاملے کو سنجیدہ لیں اور اس کو فوری حل کیا جائے۔