
انسانی سمگلنگ نیٹ ورک کے خاتمے کا معاملہ ، ایف آئی اے نے دو سینئر افسران ترکی بھیج دیئے ، دفتر کھولنے کی ذمہ داری دے دی گئی
ادارے کا ایسا ہی ایک دفتر، جو پاکستانی مہاجرین کی غیر قانونی نقل و حمل پر نظر رکھتا ہے، دوحہ میں گزشتہ کچھ عرصے سے قائم ہے، سینئر عہدیدار
پیر 16 اپریل 2018 16:30
(جاری ہے)
پاکستان کو امریکی حکام کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ اگر انہوں نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات نہ کیے تو پاکستان کے لیے امریکا کی شہری امداد کو روک دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ترکی میں ایف آئی اے کے دفتر کے قیام کے بعد اسی طرح کے دفاتر ایران اور یونان میں بھی کھولے جائیں گے۔منصوبے کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر کے برابر کے عہدے کے ایف آئی حکام کو ترکی، ایران اور یونان میں اسٹاف کے ہمراہ تعینات کیا جائے گا تاہم کچھ رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ دفتر خارجہ ایف آئی اے کے لیے اتنا مددگار نہیں جتنا ہوسکتا ہے۔ایف آئی اے کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ ادارے کا ایسا ہی ایک دفتر، جو پاکستانی مہاجرین کی غیر قانونی نقل و حمل پر نظر رکھتا ہے، دوحہ میں گزشتہ کچھ عرصے سے قائم ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے کے ان 3 ممالک میں دفاتر قائم کرنے کا منصوبہ اس وقت سامنے آیا تھا جب لیبیا کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی جس میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد پاکستانیوں کی تھی۔یہ حادثہ 31 جنوری کو پیش آیا تھا جبکہ کشتی میں سوار کئی افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے جبکہ کچھ اب بھی لاپتہ ہیں۔ذرائع کے مطابق 13 پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن کی لاشوں کو ڈھونڈ کر وطن واپس بھیجا گیا تھا۔سینئر حکام کے مطابق قطر میں پاکستانی سفارت خانہ حراست میں لیے گئے یا جیلوں میں موجود غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کی مدد کر رہا ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کی روس اور چین سے قربت، امریکہ سے دوری کی حقیقت کیا؟
-
کراچی میں شادی کے روز دلہا لاپتہ، والد نے اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا
-
لوئر دیر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید
-
یو این چیف کی ہیٹی میں ہوئے قتل عام کی شدید مذمت
-
نیپال: ہنگاموں کے بعد عبوری حکومت کا قیام، 5 مارچ انتخابات کا دن مقرر
-
میرے حلقے میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے والوں کو مریم نواز کی تصویر لگانے کا کہا جاتا ہے
-
30 سال گجرات کے نام پر سیاست کرنے والے شہر کا سیوریج تک نہیں ڈال سکے
-
عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
-
رواں موسم گرما میں بارشوں کے آخری تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
وفاقی حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بل واپس کرنے کا اعلان
-
حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی روک دی
-
چین کی پاکستان کے مون سون سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی پیشکش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.