پاکستان انویسٹمنٹ بانڈزکی نیلامی سے 506.7ارب روپے حاصل

بانڈز کی نیلامی کیلئے مجموعی طورپر1536.5ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں

منگل 14 اکتوبر 2025 20:50

پاکستان انویسٹمنٹ بانڈزکی نیلامی سے 506.7ارب روپے حاصل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) حکومت نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی سے 506.7ارب روپے حاصل کرلئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق نیلامی سے 450ارب روپے حاصل کرنے کاہدف مقرر کیا گیا تھا۔ بانڈز کی نیلامی کیلئے مجموعی طورپر1536.5ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

مسابقتی بولیوں کاحجم 487.82ارب روپے اورغیرمسابقتی بولیوں کاحجم 18.81ارب روپے ریکارڈکیاگیا۔سب سے زیادہ337.4ارب روپے 10سالہ مدت کے بانڈز سے حاصل ہوئی۔دو،تین اورپانچ سال مدت کے بانڈز پرمنافع کی شرح میں گزشتہ بولی کے مقابلہ میں 6سے لے کر21بیسس پوائنٹس کااضافہ ہوا جبکہ 10اور 15سالہ مدت کے بانڈز پرمنافع کی شرح میں 4بیسس پوائنٹس کی کمی ہوئی۔