Live Updates

خیبرپختونخوا عمران خان کا ہے اور عمران خان کا رہے گا

آج جمہوریت، قانون کی فتح ہوئی ہے، ہمارا صوبہ وار زون ہے امن کیلئے تمام سیاسی جماعتیں ہمارا ساتھ دیں۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 14 اکتوبر 2025 21:43

خیبرپختونخوا عمران خان کا ہے اور عمران خان کا رہے گا
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 اکتوبر 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا عمران خان کا ہے اور عمران خان کا رہے گا۔ انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آج جمہوریت ، قانون کی فتح ہوئی ہے۔ ہم چیف جسٹس پشاور اور پشاور ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے انصاف کا ساتھ دیا۔

ہم یقین دلاتے ہیں کہ اسی طرح اگر عدالتیں انصاف کے ساتھ کھڑی ہوں تو پوری قوم ان کا ساتھ دے گی۔ تمام سیاسی جماعتوں کو کہتا ہوں ہمارا صوبہ وار زون ہے یہاں امن کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ اپنی تمام لیڈرشپ اور ایم پی ایز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمت جرات کا مظاہرہ کرکے دکھایا ہے کہ خیبرپختونخوا عمران خان کا ہے اور عمران خان کا رہے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی کو نو منتخب وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کل شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں لیکن اگر گورنر نے حلف نہ لیا تو سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی خینبرپختونخواہ کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے اسی دن حلف لیں گے۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ حلف نہیں لوں گا۔ میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئین اور قانون پر عمل کروں گا، انہوں نے کہا کہ میرا جواب ہائی کورٹ میں جمع ہوچکا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سے طیارے کیلئے درخواست کی ہے۔ صحافی کے سوال پر گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ بلاول بھٹو سے کان میں ہونے والی باتیں آپ کو نہیں بتاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے قانون اور آئین پر عمل درآمد کریں گے۔ اس سے قبل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ گورنر خیبر پختون خوا نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی سے بدھ کے دن 4 بجے حلف لیں۔ عدالتِ عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو اسی دن اسپیکر نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے حلف لیں۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات