میمن برادری نے جس طرح تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کام کیا ہے وہ ہمارے لئے رول ماڈل ہے،یونس ڈھاگہ

تعلیم پیسہ کمانے کا نہیں بلکہ کردار بنانے کا ذریعہ ہے لہٰذہ تعلیم پر ہمیں سب سے ذیادہ توجہ دینی چاہئے ،سیکرٹری تجارت کا کتیانہ میمن ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب

پیر 16 اپریل 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) وفاقی سیکریٹری کامرس یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ میمن برادری نے جس طرح تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کام کیا ہے وہ ہمارے لئے رول ماڈل ہے ملک بھر کی دیگر برادریوں اور کمیونٹیوں کو بھی اسی طرح کام کرکے آگے بڑھنا چاہئے ان خیالات کااظہار انہوں نے کتیانہ میمن ایسوسی ایشن کی جانب سے تقریب تقسیم ایورڈ 2018سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی پی ایل سی کے سابق سربراہ احمد چنائے۔

آل پاکستان میمن فیڈریشن کے سابق صدر عزیز میمن۔کتیانہ میمن ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد رفیق پکل کے ایم اے ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اسلم بندو کڈا اور دیگر موجود تھے یونس ڈھاگہ نے کہا کہ میمن برادری کی سب سے بڑی طاقت ہے کہ وہ کاروبار میں سب سے آگے ہے لیکن تعلیم کے شعبے میں بہت پیچھے ہے اسی لئے میمن برادری کو تعلیم کے لئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ تعلیم پیسہ کمانے کا نہیں بلکہ کردار بنانے کا ذریعہ ہے لہذہ تعلیم پر ہمیں سب سے ذیادہ توجہ دینی چاہئے ،مہمانِ خصوصی محمد یونس ڈاگھا نے ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور اعلی تعلیم کے حصول پر زور دیا۔

(جاری ہے)

مہمان خصوسی نے کے ایم اے کے فلاحی منصوبوں کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ محمد یونس ڈاگھا نے ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور اعلی تعلیم کے حصول پر زور دیا۔ مہمان خصوسی نے کے ایم اے کے فلاحی منصوبوں کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔کتیانہ میمن ایسوسی ایشن کا سالانہ ایجو کیشن ایوارڈتقریب ریلوے گرانڈ کراچی میں منعقد ہوا۔

اس تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی سیکریٹری کامرس یونس ڈاگھا تھے۔اس موقع پر کتیانہ میمن جماعت کے صدر حاجی رفیق پکل نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں کتیانہ میمن جماعت میمن برادری میں سب سے ذیادہ کام کررہی ہے ہمیں اس بات پر فخر کہ کتیانہ میمن ایجوکیشن کے ماتحت 7ہزار کے قریب بچے معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں جس میں پرائمری۔سیکنڈری اسکول اور گرلز کالج شامل ہے اور کتیانہ اسپتال کے ذریعے روزانہ2ہزار کے قریب مریضوں کا علاج معالجے کی سہولت فراہم کررہا ہے ان کا مزید کہنا کہ ہے کے ایم اے نے کتیانہ میمن ایسوسی ایشن ی بڑے پیمانے پر پھیلی فلاحی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ 1950 سے آج تک کے ایم اے نے صحت، تعلیم، رہائشی سہولیات، طالب علوں کی اسکالر شپ، راشن اور ہنگامی امداد کے منصوبوں میں نہ صرف برادری کی بلکہ پوری انسانیت کی پھر پور خدمات سر انجام دی ہیں۔

اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ اور طالبات کو ایوارڈ اور انعامات دیئے گئے،اس موقع پرکے ایم اے ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اسلم بندو کڈا نے کے ایم اے اسکولز اور کالج کی اعلی کارکردگی اور نمایاں سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر اسلم نے زندگی میں کامیابی کے لیے جذبہ و لگن اور مہارت کے رہنما اصولوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

کے ایم اے تھنک ٹینک کے ممبران فرقان اور سعد فتانی نے طلبہ و طالبات کو اپنے کیریئر کو چننے اور اعلی تعلیم کے حصول کے لیے اسکالر شپ کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیئے رہنمائی فراہم کی۔اس تقریب میں کل 216 طلبہ و طالبات میں ان کی اعلی کارگردگی کی بنیاد پر ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں حفاظ، میٹرک، انٹر، گریجوایٹ، ماسٹر، ایم بی بی ایس، عالم، اے سی سی اے اور چارٹرڈ اکانٹنٹ شامل تھے۔ اس تقریب میں تقریبا 2000 مہمانوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :